پی پی امیدوار قادرمندو خیل 16 ہزار156 لے کرپہلے، ن لیگ کے مفتاح اسماعیل15 ہزار 573 ووٹ لیکر دوسرے،پی ایس پی9 ہزار227 تیسرے اور تحریک انصاف 8 ہزار 922 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہی
پی پی امیدوار قادرمندو خیل 16 ہزار156 لے کرپہلے، ن لیگ کے مفتاح اسماعیل15 ہزار 573 ووٹ لیکر دوسرے،پی ایس پی9 ہزار227 تیسرے اور تحریک انصاف 8 ہزار 922 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہی

پیپلز پارٹی کا مریم نواز کی نیب پیشی کی ریلی میں شریک ہونے کا اعلان

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقعے پر ریلی میں شریک ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق 26 مارچ کو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نیب میں پیشی کی ریلی میں بھر پور شرکت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کارکن بھر پور تیاری کیساتھ ریلی میں شرکت کے لیے پہنچیں۔ 26مارچ کی صبح نیب آفس کے باہر پیپلز پارٹی کے قافلے کی خود قیادت کروں گا۔ وسطی پنجاب کے کارکنوں اور رہنماوں کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کرد گئی ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے 26 مارچ کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو جاتی امرا میں 1500 کنال اراضی کی ان کے نام مبینہ غیرقانونی منتقلی کی تحقیقات میں طلب کیا ہے۔ نوٹس میں مریم نواز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیشی کے وقت تمام مطلوبہ ریکارڈ ہمراہ لائیں۔ پی ڈی ایم نے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقعے پر ریلی میں شریک ہونے کا اعلان کیا تھا۔