شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو
شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو

دیکھتے ہیں مریم 26 مارچ کو کتنے لوگ لاتی ہیں؟ شیخ رشید کا ن لیگ کو چیلنج

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کو چیلنج دے دیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا مریم نواز کی پیشی سے متعلق کہنا تھاکہ دیکھتے ہیں یہ 26 مارچ کتنے لاکھ لےکر آتے ہیں؟ اس دن یہ بے نقاب ہوجائیں گے، یہ 26 تاریخ کو اپنے ہی اکھاڑے میں دنگل کرنے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ لوگوں کو کہتے ہیں پہنچو اور خود حفاظتی ضمانت کروالیتے ہیں، یہ اپنی شو آف پاور عمران خان کو نہیں پیپلزپارٹی کو دکھا رہے ہیں لیکن یہ جو بھی کرلیں پیپلزپارٹی استعفے نہیں دے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ ان کو لانگ مارچ ہی کرنا ہے جس کی ریہرسل یہ 26 کو کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان کی سیاست لٹک چکی ہے، مجھے فضل الرحمن کی حالت پر ترس آتا ہے۔
خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے بھی ان کے ہمراہ نیب آفس جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے نیب لاہور کے دفتر کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جبکہ رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔