آج ان کو مریم نوازکے ڈراﺅنے خواب آرہے ہیں۔فائل فوٹو
آج ان کو مریم نوازکے ڈراﺅنے خواب آرہے ہیں۔فائل فوٹو

مریم نواز کی نیب پیشی۔ آج کی رات حکومت پر بھاری ہوگی۔رانا ثنااللہ

پاکستان مسلم لیگ (نواز) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی رائے ہے کہ مریم نوازکو نیب میں طلب کرنے کا نوٹس سیاسی انتقام اور ظلم و جبرکے مترادف ہے۔ مریم نوازکے کل نیب میں پیش ہونےسے حکومت خوفزدہ ہے اس لیے آج کی رات حکومت پر بھاری ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نیب کو پولیٹکل انجیئرنگ کی غرض سے استعمال کیا جارہا ہے، پنجاب حکومت کے خوف کی یہ علامت ہے کہ نیب کی بلڈنگ کو رینجرزکے سپرد اورتین میل تک کے علاقے کو ریڈ زون قرار دیدیا ہے۔

اس حکومت کے کرائے کے ترجمان جو ہروقت مسلم لیگ ن کو طعنے دیتے نہیں تھکتے تھے آج ہماری جماعت کی طاقت سے خوفزدہ ہوگئے،ان کو مریم نوازکے ڈراﺅنے خواب آرہے ہیں اسی لیے شاید کل حکومت نے نیب کولاہور ہائی کورٹ میں بھیجا مگر وہاں ان کی درخواست کوئی ترجیح نہیں دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں آئینی قانونی راستے پر یقین رکھتی ہیں،کل پی ڈی ایم کی ساری قیادت اورکارکنان نیب کے باہراپنی لیڈر مریم نوازکے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جانا چاہتے ہیں اس لیے کل ہمارے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے، ظلم جبرکے خلاف آواز اٹھانا ہرسیاسی کارکن کا حق ہے۔