نیب کی جانب سے مریم نواز کی عدالت میں پیشی ملتوی کیے جانے کے حوالے سے یہ بحث طول پکڑتی جارہی ہے کہ آیا نیب مریم نواز کی پیشی ڈر گیا؟۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے والے پولیٹیکل کمیٹی کے اجلاس میں مریم نواز کی نیب میں پیشی کے دوران پیش آنے والی ممکنہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مریم کی نیب پیشی پر قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔
وزیراعظم کی جانب سے اس عزم کے اظہار کے کچھ ہی دیر بعد قومی احتساب بیورو نے مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی اور نیب کی حدود اور اطراف میں موجود سیکیورٹی واپس بلانے کی بھی درخواست کردی۔
نیب کی جانب سے پیشی ملتوی کیے جانے پر یہ سوال اٹھنے لگا کہ کیا ریاست کسی بھی ایسے شخص کو جسے وہ بہت بڑا ملزم قرار دیتی ہے اگر وہ دھمکی دے تو کیا ریاست ڈر جائے گی؟۔
ایک حکومتی صحافی اور تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کی حکومت ڈر گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کے اجلاس میں مریم نواز کی پیشی پر ممکنہ صورتحال پر قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos