سیکیورٹی وجوہات کے باعث آپریشن ملتوی کر رہے ہیں۔فائل فوٹو
سیکیورٹی وجوہات کے باعث آپریشن ملتوی کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

سوات ایئر پورٹ 17 سال بعد کمرشل پروازوں کیلیے بحال

سیاحت کے فروع کے لیے حکومت نے ایک اوراہم اقدام اٹھاتے ہوئے سوات ایئر پورٹ کو 17 سال بعد کمرشل آپریشن کیلیے بحال کردیا۔

17 سال کے طویل عرصے بعد سوات ایئر پورٹ کو پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔  پی آئی اے کی پرواز PK 650 مقررہ وقت پر 10 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوئی اور11 بجے سیدو شریف سوات پہنچ گئی۔

خصوصی پرواز میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود علی خان ، وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور وفاقی وزیر مراد سعید نے سفر کیا ۔

ایئرپورٹ پر پرواز سے قبل کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے معزز مہمانوں کو گلدستے اور تحائف پیش کئے۔ سوات ائیر پورٹ پر فلائٹ سے آنے والے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

ابتدائی طور پر اسلام آباد سے سوات کے لیے ہفتے میں دو دن پرازیں چلائی جائیں گی۔ اسلام آباد سے سوات کی فلائٹس کراچی اورلاہور سے آنے والی فلائٹس کے ساتھ کنکٹ ہوں گی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 2004 سے سوات میں فضائی آپریشن بند تھا۔