شوہرکی جان خطرے میں تھی لیکن اہلیہ12دن خاموش رہی۔فائل فوٹو
شوہرکی جان خطرے میں تھی لیکن اہلیہ12دن خاموش رہی۔فائل فوٹو

ہتھکڑی میں ملزم اعتراف کرے تو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیاہے۔فیصلے کے مطابق احمد عمر شیخ کے خلاف اغوا اور قتل کی سازش کا الزام درست ثابت نہیں ہوسکا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں لکھا ہے کہ استغاثہ ڈینئل پرل کا قتل شواہد کے ساتھ ثابت نہیں کرسکا، قتل کی اصل ویڈیو کو پولیس سے جان بوجھ کر چھپایا گیا، استغاثہ نے پولیس اہلکارکو ٹیکسی ڈرائیور بنا کر پیش کیا۔شوہرکی جان خطرے میں تھی لیکن اہلیہ12دن خاموش رہی،اہلیہ نے قتل کی دھمکیوں پر مبنی ای میلز کوبھی چھپائے رکھا۔

عدالت عظمی نے لکھا کہ ہتھکڑی لگا ملزم اعتراف کرے بھی تو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔