حافظ آباد کے جوڑے کی دلچسپ داستان، شادی کے ایک سال بعد ولیمے کا اہتمام کیا گیا
حافظ آباد کے جوڑے کی دلچسپ داستان، شادی کے ایک سال بعد ولیمے کا اہتمام کیا گیا

ماں باپ کے ولیمے میں بچے کی شرکت نے سب کو حیران کردیا

بچے عموما اپنےوالدین سے یہ شکوہ کرتے ہیں کہ آپ نے اپنی شادی پرہمیں کیوں نہیں بُلایا تھا لیکن حافظ آباد کے رہائشی جوڑے کا بیٹا یہ شکوہ نہیں کرسکتا۔
یہ بچہ غالبا پاکستان کا وہ واحد بچہ ہے جس نے اپنے ہی والدين کے وليمے ميں شرکت کی ۔
ریان اورانمول کی شادی گزشتہ سال ہوئی لیکن اگلے ہی روز کرونا وائرس کے باعث لگنے والے لاک ڈاون کے باعث ولیمہ ملتوی کرنا پڑاتھا، پھر جنوری 2021 میں ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
بالآخرحال ہی میں ولیمے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں دلہا دلن کے ساتھ ساتھ ننھے میاں کی انٹری بھی ہوئی۔
دلہن کا کہنا ہے کہ بیٹے کے ساتھ اپنے ولیمہ میں شریک ہو کر بہت خوشی ہوئی، کیونکہ میرا بیٹا بڑا ہو کر یہ کہہ سکے گا کہ میں اپنے والدین کے ولیمہ میں شامل تھا۔