اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے رمضان میں پناہ گاہوں و لنگر خانوں میں سحر و افطار کے انتظامات کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ پروگرام کے تحت سحر وافطار کا بہترین بندوبست کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر فیصل جاوید کو اسلام آباد کی جی نائن کی پناہ گاہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی جس پر فیصل جاوید نے پناہ گاہ میں مستحقین اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل رہا ہے، پناہ گاہ میں آنے والے افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
پناہ گاہوں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل رہا ہے، پناہ گاہ میں آنے والے افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، فیصل جاوید
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos