لاہور کی کورونا مثبت شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔فائل فوٹو
لاہور کی کورونا مثبت شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔فائل فوٹو

لاہور کو مکمل لاک ڈاﺅن نہ کیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔ محکمہ صحت

پنجاب کے دارالحکومت میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے،جس کے پیش نظر محکمہ صحت نے تجویز دی ہے کہ لاہور کو مکمل لاک ڈاﺅن نہ کیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ پر محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں مکمل لاک ڈاﺅن کی سفارشات تیارلیں،کابینہ کمیٹی انسداد کورونا کے سامنے لاہو رکومکمل لاک ڈاﺅن کرنے کی سفارش کی جائیگی ، لاہور میں شادی ہالز، ریسٹورنٹ ، پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش کی جائیگی۔

لاہور میں کاروباری مقامات، مارکیٹس کو مکمل بند کرنے کی تجویز دی جائے گی،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے سفارشات رکھیں گے، لاہور کی کورونا مثبت شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے،لاہور میں کورونا کے ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد کیسز اور2500 سے زائد اموات ہو چکیں ۔