آپ کے لیڈر کا اتنا خوف ہے کہ میڈیا پر ان کی آواز بند ہے۔فائل فوٹو
آپ کے لیڈر کا اتنا خوف ہے کہ میڈیا پر ان کی آواز بند ہے۔فائل فوٹو

شوگرملز کیخلاف ایف آئی اے متحرک۔مریم نواز31 مارچ، جہانگیرترین 2 اپریل کو طلب

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے شوگرملز انتظامیہ کو 31 مارچ سے طلبی کے نوٹس جاری کردیے گئے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ شوگرملز کو یکم نومبر 2020 سے سٹہ مافیا کے ذریعے فروخت سٹاک کاریکاڈر لانے کا حکم دیاگیاہے،اس کے علاوہ یکم نومبر2020 سے ایف بی آر میں ڈکلیئرڈشوگر فروخت کا ریکارڈ،کارپوریٹ بینک اکاﺅنٹس اور بے نامی اکاﺅنٹس کی فہرست لانے کا حکم دیاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق شوگرملزکو یکم نومبر2020 سے تمام ٹی ٹیز کی تفصیل لانے کا بھی حکم دیاگیاہے،عدم حاضری اور عدم تعاون کی صورت گرفتاری کا سامنا کرناپڑے گا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق چوہدری شوگرملز(مریم نواز)31 مارچ،رمضان شوگرملز (حمزہ شہبا ز)دو اپریل،جے ڈی ڈبلیوشوگرمل (جہانگیرترین)دو اپریل ،آروائی کے شوگر گروپ (مونس الٰہی )یکم اپریل ،المعیز شوگر مل (نعمان شمیم خان )پانچ اپریل،مدینہ شوگرملز (میاںرشید، میاں حنیف) سات اپریل ،حمزہ شوگرملز(میاں طیب)آٹھ اپریل،تاندلیانوالہ شوگرمل (ہمایوں اختر)12 اپریل کو طلب کیا گیاہے۔