طلبا کی ویکسین نہ ہونے پرانتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔فائل فوٹو
طلبا کی ویکسین نہ ہونے پرانتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں مزید 6 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے مزید 6 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے کہاکہ فیصلہ ان اضلاع میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا،اضلاع میں خیبر، شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، دیراپراور ہری پور شامل ہیں،6اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں 11 اپریل تک بند رہے گی،شہرام خان ترکئی نے کہاکہ جہا ں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا وہاں کی تعلیمی سرگرمیاں بند کر دی جائیں گی۔