وزیر اعظم کی جانب سے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔فائل فوٹو
وزیر اعظم کی جانب سے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔فائل فوٹو

تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پاور و پٹرولیم بنا دیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے حماد اظہرکو وفاقی وزیر خزانہ بنانے کے بعد اب تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا اضافی چارج دیدیا گیاہے ۔

تابش گوہراب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پاور و پٹرولیم ہوں گے،اس سے قبل ندیم بابرکو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اوراب ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔اس سے پہلے شبلی فرازکو یہ عہد ہ دیئے جانے پرغورکیا جارہا تھا لیکن حتمی فیصلہ تابش گوہر سے متعلق کیا گیاہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز حکومت نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو مہنگائی کنٹرول نہ کر پانے کی پاداش میں عہدے سے فارغ کیا گیا تھا کیونکہ وزیراعظم عمران خان مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید پریشان دکھائی دے رہے ہیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دو دن سے ڈالرکی قیمت تیزی کے ساتھ نیچے آ رہی ہے اورڈالر21 ماہ کی کم ترین سطح 153 روپے سے کم ہو گئی ہے ۔