اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر کی بچوں کو پاکستان منتقلی کیخلاف درخواست پروزارت خارجہ نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا،جواب میں کہاگیاہے کہ اسد خٹک نے حقائق چھپاتے ہوئے درخواست دائر کی،اسد خٹک کی درخواست خارج کی جائے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ویناملک کے سابق شوہرکی 2 بچوں کوپاکستان منتقلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے اسدخٹک کی درخواست پرسماعت کی،ڈی جی وزارت خارجہ نے تحریری جواب اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔
وزارت خارجہ نے کہ اسدخٹک نے حقائق چھپاتے ہوئے درخواست دائرکی۔ وزارت خارجہ نے اسدخٹک کی درخواست کوحقائق کے منافی قراردےدیا،جواب میں استدعاکی گئی ہے کہ اسدخٹک کی درخواست خارج کی جائے۔
وزارت خارجہ نے جواب میں کہاہے کہ ویناملک نے نادراکی کاپی دبئی میں پاکستانی ہائی کمیشن کوفراہم کی،راولپنڈی عدالت سے جاری بچوں کی گارڈین شپ کاسرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا،پاکستانی قوانین کے مطابق بچوں کوپاسپورٹ جاری کیاگیا۔جواب میں کہاگیاہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے پاسپورٹ جمع کرانے پرسفری دستاویزات جاری کیں۔
عدالت نے وزارت خارجہ کے جواب کی کاپی اسدخٹک کوفراہم کرنے کاحکم دیدیااورسماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔