یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے۔فائل فوٹو
یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے۔فائل فوٹو

رمضان کا چاند 13 اپریل بروز منگل کو نظر آنےکےامکانات

ماہرفلکیات نے پاکستان میں رمضان کے آغاز اور اختتام سے متعلق پیشگوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند 13 اپریل بروز منگل کو نظر آنےکےامکانات ہیں اور پاکستان میں پہلا روزہ بروز بدھ14 اپریل کو ہو گا۔

منگل کو محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 12 اپریل کو 7 بج کر 32 منٹ پر نئے چاند کی پیدائش ہوگی۔ 13 اپریل کی شام کو رمضان کا چاند دکھائی دیے کے واضح امکانات ہیں۔

پاکستان میں پہلے روزہ کے حوالے سے ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں پہلا روزہ 14 اپریل اور عیدالفطر 14 مئی کو ہوگی۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان میں 30 روزے ہوں گے ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 13 اپریل کو آسمان پر کہیں کہیں بادل ہونگے اور زیادہ تر آسمان صاف ہوگا جس کے باعث چاند نظرآنے کے قومی امکانات ہونگے۔ رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس پشاور میں 13 اپریل کی شام کو ہوگا۔