عوام ماسک کا استعمال اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔فائل فوٹو
عوام ماسک کا استعمال اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں بھی کورونا کی تیسری لہر شدت اختیارکرگئ

خیبرپختونخوا میں بھی کورونا کی تیسری لہر شدت اختیارکرگئی۔ پختونخوا میں آج سے شادی تقریبات پر پابندی اور ہفتے میں دو دن مارکیٹوں کے ساتھ ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے تیمور سلیم جھگڑا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دفاتر میں پچاس فیصد اسٹاف کم کرنے کی ہدایت کی ہے، وزرا کو اختیار دے دیا کہ اسٹاف کو مزید بھی کم کرسکتے ہیں، ہفتے کے دو دن مارکیٹوں کے ساتھ ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی، عوام ماسک کا استعمال اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، حالات پیچیدہ ہوئے تو مزید سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کاروبار بند نہ ہو، وزیراعظم نے بھی کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں چاہتے، عوام سے اپیل ہے ایس او پیز پر عمل کریں، کورونا پر قابو پانے کے لیے ہر شہری کو کرداراد اکرنا ہوگا، مکمل لاک ڈاؤن کی جانب نہیں بڑھنا چاہتے، 16 اضلاع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، عوام سے گزارش ہے کہ اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں۔