کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جوڈیشل کمپلیکس نے عذیر بلوچ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔فائل فوٹو
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جوڈیشل کمپلیکس نے عذیر بلوچ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔فائل فوٹو

عذیر بلوچ ایک اور مقدمے میں بری

عدالت نے لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیر بلوچ کوایک اور مقدمے میں بری کردیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جوڈیشل کمپلیکس نے عذیر بلوچ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور کلری تھانے میں درج مقدمے میں ملزم کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔پولیس کے مطابق عذیر بلوچ اور دیگر پر ہنگامہ آرائی، بلوہ، جلائو گھیرائو اورگاڑیوں پر پتھرائو کا الزام تھا۔

ملزمان کے خلاف کلری تھانے میں 2012 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ کیس میں تین ملزمان طارق سیاپا، عمر کچھی اور سعید پٹھان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو اب تک 12 مقدمات میں بری کیا جاچکا ہے۔