اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن رمضان ریلیف پیکج کا باقاعدہ آغاز 10 اپریل سے ہوگا۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا ہے کہ 19 اشیاء پر خصوصی رعایت دی جائیگی جو 10 سے 15 فیصد تک ہوگی۔
وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورزکو پرائس کنٹرول کے موثر نظام اور رمضان المبارک کے دوران ضروری اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
شہریوں کو 19 بنیادی اشیاء بشمول چینی، آٹا، دال چنا، سفید چنے، دال مونگ، دال ماش، مسور، کھجور، سیلہ چاول رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیگی۔ باسمتی چاول، ٹوٹا چاول، چائے، گھی، آئل، بیسن، مشروبات، مصالحہ جات اور ٹیٹرا پیک دودھ عام مارکیٹ کے مقابلہ میں رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اس رمضان ریلیف پیکج کے تحت عوام کی سہولت کیلئے موبائل اسٹورز کی تعداد میں اضافہ کرے گا۔ موبائل اسٹور کا مقصد ضروری اشیاء کو بازار سے بارعایت نرخوں پر عوام کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔