جیسے ہی اہلکاروں نے جنگل میں گھسنے کی کوشش کی اسی دوران باغیوں نے حملہ کردیا۔فائل فوٹو
جیسے ہی اہلکاروں نے جنگل میں گھسنے کی کوشش کی اسی دوران باغیوں نے حملہ کردیا۔فائل فوٹو

بھارت میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 22 فوجی ہلاک

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملوں میں 22 فوجی اہکار ہلاک اور32 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 22 فوجی اہلکار ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے جبکہ ایک اہلکار اب بھی لاپتہ ہے، 2 روز قبل بھارتی فوج کی جانب سے ماؤ باغیوں کے خلاف آپریشن کا اغاز کیا گیا تھا جس میں تقریباً 2000 کے قریب اہلکاروں نے حصہ لیا تاہم جیسے ہی اہلکاروں نے جنگل میں گھسنے کی کوشش کی اسی دوران باغیوں نے حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آپریشن میں ماؤ باغیوں کی بھی شدید جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تاہم حملے کی جگہ سے صرف ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

دوسری جانب حملے میں بڑے پیمانے پر بھارتی فوجیوں کے جانی نقصان پر بھارتی صدراور وزیراعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ہلاک اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اورکہا کہ اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔