موٹر سائیکل سوار کیشئر 25 ،25 ہزار کے بانڈز لیکربلڈر کے دفتر جا رہا تھا۔فائل فوٹو
موٹر سائیکل سوار کیشئر 25 ،25 ہزار کے بانڈز لیکربلڈر کے دفتر جا رہا تھا۔فائل فوٹو

جمشید روڈ کے علاقے میں بلڈر کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا

کراچی میں جمشید روڈ کے علاقے میں ایک بلڈر کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان بلڈر کے کیشئر سے3کروڑ کے بانڈز لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار کیشئر 25 ،25 ہزار کے بانڈز لیکربلڈر کے دفتر جا رہا تھا۔ ملزمان نے تعاقب کرکے لوٹ مار کی۔پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پیشہ ور ملزم لگتے ہیں اور بظاہر لگتا ہے کہ ریکی کرکے واردات کی گئی۔

رپورٹس سے لگتا ہے کہ کراچی میں ملزمان باقاعدہ منظم انداز سے جرائم کر رہے ہیں۔ چند روز قبل کراچی سے بینک لاکرز لوٹنے والا ایک گروہ بھی گرفتارکیا گیا تھا۔ملزمان نے واردات اور ریکی کے لیے ساتھیوں کو بطور سیکیورٹی گارڈ بینک میں نائٹ شفٹ پر تعینات کرانے کا انکشاف بھی کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہرکو محفوظ بنانے کیلیے جرائم  پیشہ عناصر کا خاتمہ ضروری ہے اورکراچی پولیس اس کے لیے دن رات کوشاں ہے۔حکام نے بتایا کہ دن دیہاڑے تین کروڑکی ڈکیتی کا سراغ جلد لگا لیا جائے گا اوراس ضمن میں اس کیشئر سے بھی تفتیش کی جائے گی جس کو لوٹا گیا۔