مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو
مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو

PIA انتظامیہ نے صدر پالپا کو معطل کر دیا

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے صدر پالپا کیپٹن سلمان کو معطل کر کے پرواز سے روک دیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے صدر کو معطل کر کے پرواز سے روک دیا گیا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدر پالپا کیپٹن سلمان کو پالپا کے ممبرز پائلٹس کو خط لکھنے پر معطل اور گراؤنڈ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ صدر پالپا کیپٹن سلمان نے خط کے ذریعے پائلٹس میں بے چینی پھیلائی ہے، جس پر انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔صدر پالپا کیپٹن سلمان سے پہلے جنرل سیکریٹری کیپٹن عمران ناریجو بھی 3 ماہ سے معطل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پالپا کے نائب صدر کیپٹن مقصود بجارانی اور جوائنٹ سیکریٹری کیپٹن قاسم قادر بھی معطل ہیں، جبکہ پالپا کے عہدے داروں نے معطلی اور شوکاز کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔