سعد رفیق،شاہد خاقان عباسی، عاصم حسین اور احسن اقبال کے کیسوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔فائل فوٹو
سعد رفیق،شاہد خاقان عباسی، عاصم حسین اور احسن اقبال کے کیسوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔فائل فوٹو

چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس، نوازشریف اور زرداری سمیت دیگرکے کیسز کاجائزہ

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت اسلام آبادمیں اجلاس ہوا، اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں نواز شریف، آصف زرداری کے کیسزکاجائزہ لیاگیا،اجلاس میں شوکت عزیز،راجہ پرویز اشرف ،یوسف رضا گیلانی،شہباز شریف،اسلم خان رئیسانی، ثنا اللہ زہری کے کیسز کاجائزہ لیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب اجلاس میں مراد علی شاہ،قائم علی شاہ، اسحاق ڈارکے کیسز پر بھی گفتگو کی گئی،سعد رفیق،شاہد خاقان عباسی، عاصم حسین اور احسن اقبال کے کیسوں کا بھی جائزہ لیاگیا،اجلاس میں طارق فصل چوہدری،نور الحق قادری،ظفر مرزا،منظوروسان،آغا سراج درانی اورخورشید شاہ کے خلاف کیسز پر بھی گفتگو کی گئی،اجلا س میں سلیم مانڈوی والا، سہیل انور سیال اور شرجیل میمن کے خلاف کیسزکاجائزہ لیاگیا۔

چیئرمین نیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال کاکہناہے کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پالیسی ہے، نیب کی کارکردگی کو قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا،ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ میں نیب کی آگاہی اور تدارک کی پالیسی کو سراہا گیا ،جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہاکہ نیب نے بعض ملزمان کی طرف سے ہد ف تنقید بنانے پر انہیں مشورہ دیا ہے،نیب تر توانائیاں احتساب عدالتوں میں دائر ریفرنسز کا دفاع کرنے پر خرچ کریں۔