کراچی: حلقہ این اے 249 میں شہریار آفریدی، مراد سعید کو دورہ کرنے سے روک دیا گیا۔
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 پر ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے شہریار آفریدی اور مراد سعید کو حلقے کا دورہ کرنے سے روک دیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی اور مراد سعید نے حلقے کا دورہ کیا تو کارروائی کریں گے۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی آفتاب جہانگیر اور پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل کو شوکاز جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں اراکین کو انتخابی مہم میں حصہ لینے پر نوٹس جاری کیا گیا اور 3 دن میں جواب طلب کرلیا۔