وزیر اعظم عمران خان نے آج ہی اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی کا تذکرہ نہ ہونے پر شکوہ کیا ہے
وزیر اعظم عمران خان نے آج ہی اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی کا تذکرہ نہ ہونے پر شکوہ کیا ہے

رمضان سے قبل گوشت اور گھی سمیت 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

رمضان المبارک سے قبل گوشت اور گھی سمیت 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں مجموعی طور پر ایک فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ چکن کی قیمت میں 27 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور چکن کی فی کلو قیمت 264 روپے 62 پیسے ہو گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق آلو کی فی کلو قیمت میں 4 روپے، ٹماٹر 3 روپے 33 پیسہ فی کلو جبکہ کیلے کی فی درجن قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ گھی ایک روپے فی کلو، بیف ڈھائی روپے فی کلو اور مٹن 5 روپے 16 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا جبکہ دہی، تازہ دودھ اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 20 میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ چینی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 10 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد چینی کی اوسط قیمت 100 روپے 92 پیسے سے کم ہو کر 97 روپے 82 پیسے ہو گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 6 روپے 70 پیسے کمی ہوئی جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 32 روپے 29 پیسے سستا ہوا۔
واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے آج ہی وزیر اعلیٰ ہائوس لاہور میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی کا تذکرہ نہ ہونے پر گلہ کرتے ہوئے معاونین خصوصی کی ٹیم کو خصوصی ٹاسک سونپا ہے۔