گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا مزید 114پاکستانیوں کی جانیں نگل گیا

مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں جو گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 114پاکستانیوں کی جانیں نگل گیا جب کہ 5050نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 114 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملک بھر میں وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15ہزار 443 ہو گئی جبکہ 5050 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد سات لاکھ 21ہزار 18تک پہنچ گئی جن میں سے چھ  لاکھ 31ہزار 700پاکستانیوں نے ملک وائرس کو شکست دی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی )کے مطابق سندھ اب تک کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں دو لاکھ 68ہزار 750افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ، پنجاب میں دو لاکھ 48ہزار 438، خیبرپختونخوا میں 98ہزار 301، اسلام آباد میں 65ہزار700، بلوچستان میں 20ہزار 241، آزاد جموں و کشمیر میں 14ہزار 461، گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 127 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز 46ہزار 66کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر ایک کروڑسات لاکھ 34ہزار 960 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔