ریکارڈ نہ دیا گیا توعلی ترین کے اکاﺅنٹس معطل اوران کی پراپرٹی کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔فائل فوٹو
ریکارڈ نہ دیا گیا توعلی ترین کے اکاﺅنٹس معطل اوران کی پراپرٹی کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔فائل فوٹو

جہانگیر ترین اورعلی ترین کل پھرایف آئی اے طلب

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین کو ایک بارپھرکل کو طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے کہاہے کہ جہانگیرترین اورعلی ترین اپنے ساتھ متعلقہ دستاویز لے کر آئیں، جہانگیر ترین اورعلی ترین کیساتھ کمپنی سیکریٹری شاہد سلیم رانا کو بھی طلب کیاگیاہے۔

ایف آئی اے نوٹس میں کہاگیاہے کہ تینوںافراد انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں اورمکمل انڈی پینڈنٹ ویلیوایشن سالانہ فنانشل سٹیٹمنٹ تفصیلات لائیں ،نوٹس میں مزیدکہاگیاہے کہ جے کے ایف ایس ایل کی 35 ہزارایکڑکے فارم کی مکمل تفصیلات دیں ،اس کے علاوہ تین ارب سے زائد جے ڈی ڈبلیو کی جانب سے دیئے گئے ایڈوانس کی منی ٹریل دیں ،نوٹس میں کہاگیاکہ جہانگیر ترین اور علی ترین غیر ملکی اثاثوں کی مکمل تفصیلات دیں۔