نطنز جوہری تنصیب پر حملہ تباہی کا سبب بن سکتا تھا۔فائل فوٹو
نطنز جوہری تنصیب پر حملہ تباہی کا سبب بن سکتا تھا۔فائل فوٹو

ایران نے جوہری مرکز پر حملے کی ذمے داری اسرائیل پرعائد کردی

ایران نے نطنز جوہری مرکزپرحملے کی ذمہ داری اسرائیل پرعائد کردی۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ جوہری مرکز پرکیے گئے حملے کا بدلہ لیا جائے گا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں ایران کی کامیابیوں کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نطنز جوہری تنصیب پر حملہ تباہی کا سبب بن سکتا تھا، حملے کو انسانیت کیخلاف کارروائی کے طور پر دیکھاجا سکتا ہے۔ترجمان کے مطابق نطنز جوہری مرکز پر حملے سے تابکار اخراج نہیں ہوا ،نہ کوئی زخمی ہوا۔