امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا اہل ہوگا۔فائل فوٹو
امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا اہل ہوگا۔فائل فوٹو

ٹی ایل پی پر پابندی. امیدوار کو جماعتی وابستگی ختم کرنا ہوگی۔ای سی

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کا فیصلہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب پراثرانداز ہوسکتا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنے پر امیدوار کو جماعتی وابستگی ختم کرنا ہوگی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے بعد امیدوارکرین کے نشان پرانتخاب نہیں لڑسکے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صورتحال واضح ہونے تک بیلٹ پیپرکی پرنٹنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوارآزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا اہل ہوگا۔این اے 249 پر مفتی نذیر کمالوی تحریک لبیک کے امیدوار ہیں۔