احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

احتجاج اوردھرنوں کیخلاف عدالت جانے والے وکیل پر بھاری جرمانہ

مختلف مقامات پر احتجاج اور دھرنوں کے معاملے پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)  بنانے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ نے مسترد کردی اور درخواست گزار پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد احتجاج اور مظاہروں سے لوگوں کو مشکلات پیش آئیں ،پولیس نے قانون کے مطابق اپنی ڈیوٹیاں ادا نہیں کیں ۔جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے کہ یہ پنچایت نہیں ،قانون کے مطابق بات کریں ، ایمبولینسز کے راستے بند ہونے سے جانیں گئیں ، پولیس اہلکاروں پر تشدد ہوا،ان سے متعلق کیوں بات نہیں کر رہے ، جے آئی ٹی کیسے اور کس قانون کے تحت بنے گی ؟۔

وکیل کے جواب نہ دے سکنے پرعدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔