گیرٹ ولڈرزجیسا شخص صرف نفرت ہی پھیلا سکتا ہے۔ترکی۔فائل فوٹو
گیرٹ ولڈرزجیسا شخص صرف نفرت ہی پھیلا سکتا ہے۔ترکی۔فائل فوٹو

ڈچ ملعون گیرٹ ولڈر رمضان میں شیطان بن گیا

احمد نجیب زادے:
ہالینڈ کا ملعون سیاست دان گیرٹ ولڈر، رمضان میں شیطان کا کردار ادا کرنے لگا۔ دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی اسلام مخالف پیغامات کے پھیلائو اور نفرت انگیزی میں گستاخوں کی ہم نوا بن گئی۔ امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک سمیت پوری دنیا کے مشاہیر، جہاں عالم اسلام کو رمضان الکریم کی مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک تمنائوں کے پیغامات ارسال کررہے ہیں۔ وہیں ہالینڈ کا شیطان گیرٹ ولڈر اس سب کے الٹ اپنے گستاخانہ پیغام میں ہالینڈ سے مسلمانوں کونکال دینے۔ اسلام کو کھدیڑ دینے اور یورپی ممالک میں سے مسلمانوں کو واپس ان کے وطن بھیجنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

ٹویٹر کے تصدیقی اکائونٹ سے پھیلائے جانیوالے اس نفرت انگیز پیغام کا عنوان ’’اسلام کو روکو-رمضان کو روکو-آزادی حاصل کرو- اسلام کوقبول نہ کرو‘‘رکھا گیا تھا۔ ٹوئٹر نے اس نفرت بھرے پیغام کو پھیلانے میں اپنا کردار بڑھ کر ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ہی فرانس میں مساجد کو نذر آتش کرکے ان پر حملے کیے گئے تھے اوراب ڈچ شیطان کا یہ بیان سامنے آگیا ہے، جس سے یورپ اور بالخصوص فرانس اور ہالینڈ میں مقیم مسلم کمیونٹی میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ترک جریدے ’’ینی شفق‘‘ کے مطابق اسلام مخالف اور گستاخانہ پیغام کو ملعون گیرٹ ولڈر نے رمضان المبارک کی ابتدائی ساعات میں جاری کیا ہے۔ ملعون گیرٹ کے حوالے سے ڈچ اخبارات کا کہنا ہے کہ وہ رمضان میں اسلام مخالف نفرت انگیز مہم بھی چلانا چاہتا ہے اورجلد وہ اس مہم کا اعلان کرنے والا ہے۔ ملعون گیرٹ ولڈر کی جانب سے اپلوڈ کی جانیوالی اس ویڈیو کیخلاف ہالینڈ میں صرف ترک سفارت خانہ اور انقرہ میں ترک حکومت حرکت میں آئی ہے۔

ترکی کی جانب سے ملعون گیرٹ ولڈرکی شدید مذمت کی گئی ہے اور سفارتی چینل سے احتجاجی مراسلے ڈچ حکومت اور وزارت خارجہ کو بھیجے گئے ہیں۔ ترک صدر اردگان کے اطلاعاتی امور کے ڈرایکٹر فخر الدین آلتون نے ملعون گیرٹ ولڈرکے ماہ رمضان کے بارے میں جاری کردہtwitter ویڈیو اور بیان پر اپنے شدید ردِ عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بے شرم گیرٹ ولڈرز شدت پسندی، نسل پرستی، تشدد اور فاشزم کی نمائندگی کر رہا ہے اور ہالینڈ کی حکومت اس کی سر پرست بن گئی ہے۔

یاد رہے کہ ہالینڈ کے اس ملعون سیاست دان پراس کی نفرت انگیز سیاست اور اسلام مخالف کارروائیوں کی وجہ سے برطانیہ اور امریکا سمیت کئی ممالک میں داخلہ کی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ خود ہالینڈ میں بھی اس کی نقل و حرکت کوسیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر محدود رکھا گیا ہے۔ کیوں کہ اس کی شر انگیزی اور گستاخیوں کی وجہ سے حکومت کو خدشہ ہے کہ یہ اپنے منطقی انجام کو پہنچ سکتا ہے۔

ترک رہنما فخر الدین آلتون نے ٹوئٹر پر رمضان المبارک کے مہینے کے بارے میں ملعون ولڈر کی پوسٹ پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبِ اسلام، انتہا پسندی، تشدد، نسل پرستی اور فاشزم کی پر زور مذمت کرتا ہے۔ ملعون گیرٹ ولڈر نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر پیغام میں لکھا ہے کہ مذہب اسلام کا ہالینڈ اور اس کے سماج سے کوئی تعلق نہیںہے۔ اسی لیے ہالینڈ کے غیر مسلم باشندوں کو چاہیئے کہ رمضان کی مبارکباد نہ دیں اور مسلمانوں کے ساتھ میل جول نہ رکھیں۔ اس ویڈیو پیغام میں ملعون گیرٹ ولڈر نے دنیا بھر کے غیر مسلموں اور بالخصوص ہالینڈ کے باشندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے ملک میں اسلام کو قدم جمانے نہ دیں اور ماہ رمضان کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اسلام مخالف ویڈیومیں ملعون گیرٹ ولڈر نے پس منظر میں اذان کے خوش الحان کلمات شامل کیے ہیں اور وقفے وقفے سے اس پیغام میں اسلام کا راستہ روکیے۔ ہالینڈ کا اسلام سے کوئی لینا دینا نہیں اور رمضان کو خوش آمدید مت کہیں جیسے نفرت انگیز جملے کہے ہیں۔

ترک حکمراں جماعت کے رہنما اور ترجمان عمر چیلک نے بھی اپنے بیان میں ڈچ ملعون گیرٹ ولڈر کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ گیرٹ ولڈرزجیسا شخص صرف نفرت ہی پھیلا سکتا ہے۔ ترک وزارت مذہبی امور کے سربراہ علی ارباز کا کہنا تھاکہ ملعون ولڈر کے الفاظ اور ڈچ حکومت کی خاموشی ناقابل برداشت ہیں۔ میں عالمی برادری سے کہوں گا کہ ایسے نفرت کے پرچارک افراد کا محاسبہ کریں اور’اسلاموفوبیا‘ کے خاتمہ کیلیے کام کریں۔