پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔فائل فوٹو

حلقہ این اے 249 میں رینجرز کی تعیناتی کے احکامات جاری

کراچی کے حلقہ این اے 249 میں رینجرز کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، 28 سے30 اپریل تک رینجرز این اے 249 کے تمام پولنگ اسٹیشن کے باہرتعینات ہوگی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رینجرز تعیناتی ضمنی انتخاب کے موقع پر پُرامن ماحول میں پولنگ یقینی بنانےکے لیے ہے۔

این اے 249 میں رینجرز تعیناتی کی درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کی تھی۔تعیناتی کے دوران رینجرزالیکشن کمیشن، محکمہ داخلہ سندھ سے رابطے میں ہوگی۔