طالبان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی چوکیوں کو نشانہ بنایا، گورنر ہرات
طالبان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی چوکیوں کو نشانہ بنایا، گورنر ہرات

افغانستان میں کار بم دھماکہ،3 پولیس اہلکار ہلاک

ہرات: افغان صوبے ہرات میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہرات میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ طالبان کی جانب سے صوبے میں دیگر چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ گورنر ہرات کے مطابق طالبان نے صوبے کے 6 اضلاع میں چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سیکیورٹی فورسز سے طالبان کی جھڑپیں جاری ہیں تاہم دیگر 5 اضلاع میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔