نجی بینک کے وائس صدر اورہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتارکرلیا۔فائل فوٹو
نجی بینک کے وائس صدر اورہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتارکرلیا۔فائل فوٹو

شہبازشریف کی ضمانت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی ضمانت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ دو رکنی بینچ کے ایک رکن جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ضمانت منظور کی جبکہ دوسرے رکن جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ضمانت مسترد کی ۔شہباز شریف کی ضمانت کا معاملہ اب ریفری جج کے پاس جائےگا۔ اس حوالے سے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہ سماعت کے بعد ضمانت منظورکرنے کا مختصر فیصلہ سنایا گیا تھا اورفیصلہ دستخط کیلیے جسٹس اسجد گھرال کے سامنے رکھا گیا تو انھوں اختلافی نوٹ لکھنےکاارادہ ظاہرکیا۔

جسٹس سردارسرفرازڈوگر کے مطابق اختلاف کے باعث ہم نےعلیحدہ علیحدہ فیصلہ لکھا، ریفری جج کی تقرری کیلیے اب یہ معاملہ چیف جسٹس کے سامنے رکھا جائیگا۔خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔