شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو
شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو

کالعدم ٹی ایل پی کو 20 اپریل تک تحلیل کردیں گے۔ شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد جی7 میں سستا رمضان بازارکا دورہ کیا اور بازار میں قیمتوں کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنےکےلیےاقدامات کررہےہیں، عوام کو سستے بازاروں کے ذریعے ریلیف دے رہے ہیں، عوام کوسستی اشیا مہیا کریں گے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی نے ملک کی 192 جگہوں کو بند کیا تھا، جن میں سے 191 جگہیں کلئیر کرادی گئی ہیں، اس وقت صرف لاہور یتیم خانہ چوک بند ہے اوراب بھی حالات کشیدہ ہیں، کالعدم تحریک لبیک والے کسی صورت اپنے ایجنڈے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، ان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

شیخ رشید کہنا تھا کہ ہم ذہنی طور پر تیار نہیں تھے اس لیے تحریک لبیک کے خلاف ایسے اقدامات کرنا پڑے، حکومتی رٹ کے قیام کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے، ان کے اکاؤنٹ منجمد اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے، اوراس تنظیم کے خلاف مزید کارروائی سے متعلق ایک ماہ میں کابینہ فیصلہ کرے گی، 20 اپریل کو راولپنڈی اسلام آباد کےشہریوں کو راستے کھلے ملیں گے۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز ناموس رسالتﷺ سے متعلق اہم بیان دیا کہ کسی صورت گستاخی کو قبول نہیں کریں گے، ہم کسی صورت ناموس رسالتﷺ پر بات نہیں آنے دینا چاہتے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جہانگیر ترین پارٹی کا حصہ ہیں، امید ہے ساتھ ہی رہیں گے، کسی کو غلط زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے، مجھے یقین ہے جہانگیر ترین کا معاملہ بھی ٹھنڈا ہوجائے گا۔