حملہ آور نے جدید اسلحے سے فائرنگ کی۔فائل فوٹو
حملہ آور نے جدید اسلحے سے فائرنگ کی۔فائل فوٹو

 امریکی شہرآسٹن میں فائرنگ۔ 3افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ کا واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کےشہرآسٹن میں اتوارکے روز نامعلوم مسلح شخص نے سپر مارکیٹ کے باہر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا۔

آسٹن پولیس کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے سیدھی فائرنگ کر کے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا، حملہ آور نے جدید اسلحے سے فائرنگ کی۔

پولیس نے شاپنگ مال کے دکانداروں اور اطراف کے رہائشیوں کو حفاظتی مقام کی طرف منتقل کردیا ہے جبکہ حملہ آور کی تلاش کے لیے زمینی و فضائی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مذکورہ علاقے کی طرف جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد گریٹ ہلز اورکریک پارک وے ایریا میں سڑکیں بند کردی گئیں اور پولیس نے  علاقہ مکینوں کوگھروں میں رہنےکی ہدایت کی ہے جب کہ علاقے میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ حملہ آورکی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم اسٹیفن نکلوس قانون نافذ کرنے والے ادارے میں جاسوس کی حیثیت سےکام کرچکا ہے تاہم اب تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔