وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں جہانگیر ترین سے بات چیت کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر اسد قیصر، پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود، عامر محمود کیانی اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں سیاسی معاملات، جہانگیر ترین کے تحفظات اور ارکان اسمبلی کے خط پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جہانگیر ترین کے معاملے کو دیکھنے کا ہدف سیاسی کمیٹی کوسونپ دیا۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ جہانگیر ترین سے سیاسی کمیٹی کے ارکان جلد رابطہ کریں گے، سیاسی کمیٹی کے ارکان جہانگیر ترین کے تحفظات سننے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین میں رابطہ کا طریقہ کار طے کرے گی، کمیٹی کی رپورٹ پر وزیراعظم ملاقات کا فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے پر بھی کام کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کمیٹی کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ شوگر تحقیقات کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔