871 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ فائل فوٹو
871 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ فائل فوٹو

 پاکستان میں کورونا مزید 137زندگیاں نگل گیا

پاکستان میں کورونا وائرس مزید 137زندگیاں نگل گیا جبکہ مزید 5ہزار 445کیسز سامنے آگئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں 16ہزار453افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے انتقال کرنے والوں میں 53 مریض وینٹی لیٹرز پر تھے جبکہ اس وقت ملک بھر میں 549 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

مردان میں کورونا مریضوں کیلیے دستیاب وینٹی لیٹرز میں 95فیصد زیر استعمال ہیں ، گوجرانوالہ میں 88 ، ملتان میں 85، لاہور میں 82فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں ۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں68ہزار دو افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے پانچ ہزار 445افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8فیصد رہی ۔ سندھ میں 14ہزار 109، پنجاب میں 41 ہزار 74، خیبرپختونکوا میں سات ہزار27 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ بلوچستان میں 710، گلگت بلتستان میں دو ہزار 37آزاد جموں وکشمیر میں 602افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

سندھ میں دو لاکھ 73 ہزار 466 ، پنجاب میں دو لاکھ 73 ہزار 566 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ سات ہزار 309 ، بلوچستان میں 21 ہزار ، اسلام آباد میں 70 ہزار 609 ، آزاد کشمیر میں 15 ہزار 741 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 5 ہزار 191 مریض ہیں۔