قائد حزب اختلاف شہباز شریف اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔فائل فوٹو
قائد حزب اختلاف شہباز شریف اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔فائل فوٹو

پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے آج بلائے جانے والے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی اسمبلی کااجلاس کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعدشیڈول تبدیل کرتے ہوئے 22 اپریل کی بجائے آج بلا لیا گیاہے جس میں حکومت فرانسیسی سفیرکو نکالنے کی قرار داد پیش کرنے جارہی ہے لیکن پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ، اراکین نے قومی اسمبلی کو فیصلے سے آگاہ کر دیاہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے کچھ ارکان کی رائے تھی کہ اجلاس میں اپنا موقف رکھنے کے بعد بائیکاٹ کیا جائے لیکن بیشتر ارکان کی رائے کے پیش نظر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی پی پی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق ارکان اسمبلی کو بذریعہ فون کال آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس سارے معاملے سے غیر جانبدار رہے گی۔

اجلاس میں عدم شرکت کا فیصلہ پارٹی قیادت نے مشاورت سے کیاہے،اراکین اسمبلی کو بتایا گیا حکومت فرانس کے سفیرکو نکالنے سے متعلق قرارداد پیش کرنے جا رہی ہے،پیپلز پارٹی اس معاملے میں حصہ نہیں بنے گی ۔