مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرانے کیلیے نئی درخواست دائر کی تھی۔فائل فوٹو
محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔فائل فوٹو

شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو۔ مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اگر شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو ، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جا سکتے ۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا، شہباز شریف کو جب بھی گرفتارکیا گیا تو ان کا جرم صرف  نواز شریف سے وفا نکلا۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکہا کہ دس سال سے کہیں بھی نا انصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کوآخرانصاف مل گیا، جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف صاحب کوگرفتارکیا،ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا ۔

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت میں بہتری کی خبر آئی تھی، جس میں پارٹی ذرائع نے بتایا کہ انہیں ان کے معالجین نے  سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس سے پہلے مریم نواز نے کوئٹہ دھماکے پر اظہار افسوس بھی کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ کوئٹہ دھماکے میں شدید زخمی اور شہیدہونے والوں کے لئے میرا دل رنجیدہ ہے، اللہ تعالیٰ شہیدوں کے لواحقین کو صبر دے اور زخمیوں کو شفا عطا کرے ۔