حادثے کے وقت ہسپتال میں 90 مریض داخل تھے۔فائل فوٹو
حادثے کے وقت ہسپتال میں 90 مریض داخل تھے۔فائل فوٹو

بھارت۔ ہسپتال میں آگ لگ گئی ۔13 مریض ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹرکے شہر وسائیویرارکے ہسپتال میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 13 مریض ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ 4 منزلہ ہسپتال کی دوسری منزل پرا نتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں رات تین بجے لگی جہاں کورونا سے متاثرہ مریض زیرعلاج تھے۔ حادثے کے وقت ہسپتال میں 90 مریض داخل زیرعلاج تھے، آگ لگنے کی وجہ کا تعین کیا جارہا ہے۔

المناک حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سوگواران سے افسوس کا اظہارکیا ہے اورہلاک ہونے والے مریضوں کے ورثاءکو 2لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔