لاہور کے سروسز اسپتال،کوٹ خواجہ سعید اوریکی گیٹ اسپتال کے آئی سی یوز 100فیصد بھر گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے میو اسپتال کا آئی سی یو 98 فیصد بھرگیا ہے، میواسپتال کے 84 میں سے 82 وینٹی لیٹرز پرمریض زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ لاہور کے اسپتالوں میں 255 میں سے 220 وینٹی لیٹرز پر مریض زیرعلاج ہیں۔
30 اپریل تا 30 مئی کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں1539افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوامیں 769 اور سندھ میں 394 افراد جاں بحق ہوئے، این سی او سی
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos