ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو

اس سال گندم کی پیداوار کا رکارڈ ٹوٹ جائے گا۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں اس سال گندم کی پیداوار کا رکارڈ ٹوٹ جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرملتان پہنچے جہاں انہوں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور کسان کارڈ اسکیم کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسان کارڈ کا اجرا بہترین اقدام ہے ،اس کے ذریعے سے ماڈرن ایگریکلچرکی طرف جارہے ہیں، کارڈ کے ذریعے کسانوں کو قرضے ملیں گے، ہمارا مقصد ملک میں غربت کم کرنا ہے، ہمار ے دور میں گندم کی امدادی قیمت میں 500روپے اضافہ ہوا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب فصل خراب ہوتی ہے تو کسان کے حالات خراب ہوتے ہیں، اگر 20 فیصد گندم ضائع ہوتی ہے تو اربوں روپے کا نقصان ہے، فصلوں کی قیمتیں گرنے پر بھی کسان کارڈ کے ذریعے ان کی مدد کریں گے، پانی کی کمی کے باعث زرعی پیداوار کم ہوجاتی ہے، ہم 220  ارب روپے نہریں پکی کرنے پر خرچ کررہے ہیں، دو ڈیم بنا رہے ہیں، جس سے کسانوں کو اضافی پانی ملے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے کسان 5 ہزار سال قدیم موئن جو دڑو کے طریقے استعمال کررہے ہیں، کسان جتنامضبوط ہوگامعیشت اتنی مضبوط ہوگی،  چائنا سے بات کرکے ایگریکلچر کو سی پیک میں لے آئے ہیں، ایگریکلچر میں چائنا ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں گے، زراعت کےشعبےمیں ٹیکنالوجی کےاستعمال سےکرپشن میں کمی ہوگی، ریسرچ انسٹی ٹیوشن کو بہتر بنا رہے ہیں، لائیو اسٹاک میں ہم آٹھویں نمبر پر ہیں، 40 ارب روپے لائیواسٹاک کے لئے مختص کیے ہیں، ایک دو سال میں تبدیلی نظر آئے گی، دودھ کی پیداوار کم ہے اس لیے دودھ منہگا ہے، 25 کروڑ ڈالر دودھ اور چیز کی ایکسپورٹ سے کما سکتے ہیں، پاکستان میں اس سال گندم کی پیداوار کا رکارڈ ٹوٹ جائے گا۔