وزارت داخلہ چھٹیوں کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کرے گی جس کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن سے جاری ہوگا۔فائل فوٹو
وزارت داخلہ چھٹیوں کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کرے گی جس کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن سے جاری ہوگا۔فائل فوٹو

سرکاری ملازمین کے وارے نیارے۔عید الفطرپر7 چھٹیوں کی سفارش

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے عید الفطرپر7 چھٹیوں کی سفارش کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے وزارت داخلہ سے سفارش کی ہے کہ 10 سے 16 مئی تک عید کی چھٹیاں دی جائیں۔ وزارت داخلہ چھٹیوں کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کرے گی جس کی منظوری کے بعد ہی وزارت داخلہ نوٹیفیکیشن سے جاری ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا کی تیسری لہر مزید شدت اختیار کر گئی، چوبیس گھنٹے کے دوران 70افراد موت کی نیند جا سوئے، ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار 187 ہو گئی، 4 ہزار 825 نئے مریض بھی رجسٹرڈ ہوئے۔