دنیا بھر میں 1 کروڑ 15لاکھ 29 ہزار سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔فائل فوٹو
سندھ میں کورونا سے چار لاکھ 57 ہزار 458 افراد متاثر ہوئے۔فائل فوٹو

آکسیجن کی قلت‘ سندھ کے تمام اسپتالوں میں آپریشن پرپابندی کا فیصلہ

حکومت سندھ نے آکسیجن کی کمی کے خدشےکے باعث تمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں آپریشن بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹرپر ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث آکسیجن کی قلت سے بچنے کے لیے سندھ حکومت نے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں فوری طور پر آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ سرکاری اورنجی اسپتالوں میں صرف ایمرجنسی کی حالت میں سرجری کی جائے گی۔
خیال رہےکہ پاکستان میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اسی باعث خدشہ ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت نہ پیدا ہوجائے جس سے بھارت جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔