بینک الحبیب لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بینک) نے 31 مارچ 2021 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے بعد از ٹیکس مالی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔بعد از ٹیکس بینک کو 4.60 بلین روپے کا منافع ہوا جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 60.90 فیصد زیادہ ہے۔
ٹیکس کٹوتی سے قبل بینک کا منافع 7.06 بلین روپے ریکارڈ کیا گیا ،جس میں گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلہ میں 47.36 فیصد کا اضافہ ظاہرکیا گیا ہے، فی شیئر آمدنی(EPS) 4.14 روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گزشتہ سال فی شیئر آمدنی2.57 تھی۔
بینک کی نیٹ مارک اپ آمدنی میں 16.56فیصد اضافہ ہوا۔ مہلک وباCOVID 19 کے دوران مشکل حالات کے باوجود بینک پائیدار نمو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا، بینک 2020 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں پرویژنز اور ٹیکسس میں 38.23 فیصد اضافہ کرنے میں کامیاب رہا۔
31 دسمبر 2020 کے مقابلے میں بینک کے کل اثاثہ جات 5.65 فیصد اضافہ کے بعد 1.61 ٹریلین تک پہنچ گئے۔ بینک کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں بھی 4.54 فیصد کے اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی قرضے 533.43 بلین روپے تک پہنچ گئے جبکہ سرمایہ کاری 10.38 فیصد اضافے سے844.31 ارب روپے تک پہنچ گئی ۔
بینک کے ذخائر میں 6.16 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد 31 مارچ 2021 کو بینک کے کل ذخائر 1.17 ٹریلین تک پہنچ گئے۔
بینک صارفین کی سہولت کیلیے اپنی توسعی حکمت عملی جاری رکھتا ہے ، ہر سال اس کی شاخوں میں اضفہ کرتا ہے۔ بینک الحبیب کی 912 برانچیں / ذیلی شاخیں اور2 بوتھس366 شہروں میں صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
جبکہ3 غیر ملکی شاخیں (بحرین ، ملائشیا ، سیشلز میں ایک ایک) اور4 نمائندہ دفاتر (دبئی ، استنبول ، بیجنگ ، نیروبی میں موجود ہیں۔ صارفین کی پہنچ اور سہولت کے پیشِ نظر پاکستان بھر میں بینک کے 969 سے زائد اے ٹی ایمزکا نیٹ ورک بھی فعال ہے۔
پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی(PACRA) نے بینک کی بالترتیب طویل المدت اور قلیل المدت اینٹیٹی ریٹنگز بالترتیب AA+(ڈبل اے پلس)اورA1+(اے ون پلس) قائم رکھی ہے۔ہمارے غیر محفوظ، سب آرڈینیٹڈ ٹرم فنانس سر ٹیفیکیٹس(TFCs) برائے سال 2018کی ریٹنگز AA(ڈبل اے) ہے اور TFC-2017 (پر پیچوئیل)کے لئے ریٹنگAA-(ڈبل اے مائنس) ہے۔ بینک کی بر وقت معاشی ادائیگیوں کے باعث رسک کا تناسب بہت ہی کم ہے۔