حکومت نے اعتکاف پر بیٹھنے پرکوئی پابندی نہیں لگائی ۔مولانا طاہر اشرفی

جمعہ کی نماز ادا کرنے جائیں تو ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

               
April 29, 2021 · اہم خبریں, قومی
وضو گھر سے کر کے جائیں اور ماسک لازمی استعمال کریں ۔فائل فوٹو

وضو گھر سے کر کے جائیں اور ماسک لازمی استعمال کریں ۔فائل فوٹو

وزیر اعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں ایس او پیز پرعمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے،حکومت نے اعتکاف پر بیٹھنے پرکوئی پابندی نہیں لگائی ۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ایس او پیز پر عمل مساجد میں ہو رہا ہے ، گزارش ہے کہ جمعہ کی نماز ادا کرنے جائیں تو ایس او پیز پر عملدرآمد کریں ، وضو بھی گھر سے کر کے جائیں اور ماسک لازمی استعمال کریں ۔