اسپیشل ٹرینوں کی عدم دستیابی اور ٹرانسپورٹرزکی کمی کے سبب بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔فائل فوٹو
اسپیشل ٹرینوں کی عدم دستیابی اور ٹرانسپورٹرزکی کمی کے سبب بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔فائل فوٹو

30اپریل سے انٹر سٹی بس سروس بند ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ

محکمہ داخلہ سندھ نے 30اپریل سے انٹر سٹی بس سروس بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے، مسافر بسوں کو چیک پوسٹ پر بھی روکا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکمنامے میں کہا گیا کہ اسلام آباد ، گلگت سمیت دیگر صوبوں کیلیے مسافر بسوں کا آپریشن کل تک جاری رہے گا،مسافروں کی بین الصوبائی اور صوبے کے اندر سفر کی حوصلہ شکنی کی جائے ،مسافر بسوں کو چیک پوسٹوں پر بھی روکا جائے ،جبکہ 30اپریل کے بعد دیگر صوبوں سے مسافر بسوں کو سندھ میں داخلے سے روکا جائے ۔

محکمہ داخلہ سندھ نے تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو بھی خط لکھ کر آگاہ کردیا۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے پھیلائو کے پیش نظر حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔