ملک بھر میں اب بھی 48ہزار163مریض زیر علاج ہیں ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں اب بھی 48ہزار163مریض زیر علاج ہیں ۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا سے مزید 119 افراد جاں بحق

مہلک کورونا وائرس کے خونی وار جاری ہیں ، پاکستان میں مزید 119افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے جس کے بعد وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 18ہزار429ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںچار ہزار113 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ41 ہزار636ہو گئی۔ ملک بھر میں اس وقت 84ہزار480ایکٹو کیسز ہیں جبکہ سات لاکھ 38ہزار727افراد مہلک وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ۔

کورونا متاثرین اوراموات میں پنجاب پہلے نمبر پر آچکا ہے جہاں تین لاکھ 10 ہزار616افراد کورونا سے متاثرجبکہ آٹھ ہزار741جاں بحق ہوئے ۔ سندھ میں دو لاکھ 87ہزار643افراد متاثراورچار ہزار678افراد کی اموات ہوئیں ۔ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 21ہزار99افراد متاثر اور تین ہزار 466جاں بحق ہوئے ۔

وفاقی دارالحکومت میں 76ہزار969افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جن میں سے 698افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں پانچ ہزار341افراد میں کورونا وائرس پایا گیا جبکہ107مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ۔ بلوچستان میں 22ہزار776کورونا کیسز آئے جن میں سے 239افراد زندگی ہار گئے ۔

اس وقت سندھ میں 16ہزار568، پنجاب میں 41ہزار634، خیبرپختونخوا میں 11ہزار76، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 11ہزار577، گلگت بلتستان میں120، بلوچستان میں ایک ہزار 387اور آزاد کشمیر میں دو ہزار118ایکٹو کیسز ہیں ۔