پولیس والے ہر جگہ پریزائیڈنگ آفیسر کا کام کر رہے تھے۔فائل فوٹو
پولیس والے ہر جگہ پریزائیڈنگ آفیسر کا کام کر رہے تھے۔فائل فوٹو

ہمارا مطالبہ این اے 249 میں ری پولنگ کا ہے۔ حافظ مرسلین

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار حافظ مرسلین کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ این اے 249 میں ری پولنگ کا ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بائیکاٹ کے موقع پرایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار حافظ مرسلین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ 80 کے قریب فارم 45 ہمارے پولنگ ایجنٹ کو نہیں دیے گئے، ہم 9 بجے سے دوبارہ گنتی کے لیے بیٹھے ہوئے تھے۔

حافظ مرسلین کا مزید کہنا ہے کہ ووٹوں کے تھیلے سیل کے بغیر تھے اور رسی بندھے ہوئے تھے، ہم نے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کردیا ۔

این اے 249 سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس والے ہر جگہ پریزائیڈنگ آفیسر کا کام کر رہے تھے۔