چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا آئی ایم ایف ڈیل میں غلطی تسلیم کرنا کافی نہیں ،عمران خان ہماری بات مان لیتے تو آج معیشت تباہ نہ ہوتی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان قوم سے معافی مانگیں ،مہنگائی کی وجہ عمران خان کے غلط فیصلے ہیں ،وزیر اعظم کسی اورکو قربانی کا بکرا بنا کرخود نہیں بچ سکتے ،عمران خان کے پاس حکمرانوں والی سمجھ بوجھ بالکل نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان غلطیاں کرتےہیں، غلطیوں کا اعتراف کرتے ہیں ، پھر یہ وہی غلطیاں دہراتے ہیں۔ یہ ملک ہےکوئی کلاس روم نہیں، عمران خان کے آئی ایم ایف ہدایت پر مزیدٹیکس کےہتھکنڈےکو ناکام بنائیں گے۔ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کےکہنےپربجلی، گیس اور پیٹرول مہنگا کیا گیا۔ آئی ایم ایف کےتنخواہ دارملازموں کوعوام کےفیصلے نہیں کرنے دیں گے۔