بلاول کی خوشاب کا ضمنی الیکشن جیتنے پر شہباز شریف کو مبارکباد

اپوزیشن کی ضمنی انتخابات میں مسلسل کامیابیاں یہ ثبوت ہیں کہ عوام نے پی ٹی آئی کومسترد کردیا ہے، پی پی چیئرمین

               
May 6, 2021 · اہم خبریں, قومی
پاکستان پیپلزپارٹی انشااللہ آئندہ حکومت بنا کر عوام کے بنیادی مسائل کو ہمیشہ کی طرح حل کرتی رہے گی، پی پی چیئرمین

پاکستان پیپلزپارٹی انشااللہ آئندہ حکومت بنا کر عوام کے بنیادی مسائل کو ہمیشہ کی طرح حل کرتی رہے گی، پی پی چیئرمین

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خوشاب کا ضمنی الیکشن جیتنے پر (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کی ضمنی انتخابات میں مسلسل کامیابیاں یہ ثبوت ہیں کہ عوام نے پی ٹی آئی کومسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ سے مسلسل عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف فیصلےسنارہے ہیں۔